بائیو میٹرک کے طریقہ کا ر میں موجود ہ خامیوں کو دور کیا جائے‘ اساتذہ جامعہ اردو
کراچی(نیوز رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بائیو میٹرک کے طریقہ کا ر میں موجود ہ خامیوں کو دور کیا جائے او ر اساتذہ اور عمال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے جامع طریقہ کار وضع کیا جائے۔ سنڈیکیٹ اور اکیڈمک کونسل میں منتخب اساتذہ ڈاکٹر ممنون احمدخان (شعبہ بین الاقوامی تعلقات)، ڈاکٹر سیدہ تسنیم فاطمہ نقوی ( شعبہ تعلیم اساتذہ ) اور ڈاکٹر آزادی فتح محمد برفت ( شعبہ ابلاغ عامہ ) کے اعزاز میں تقریب میں اساتذہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کارکردگی اور اوقات کار کا جائزہ لینے کے لیے ملک کی معروف یونیورسٹیوں کی طرز پر جامع طریقہ کار وضع کرے۔