فلم ’’کیک‘‘ 30مارچ کو ریلیز ہوگی
کراچی(کلچرل رپورٹر)طویل انتظار کے بعد بالآخر پاکستانی فلم کیک 30مارچ کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میںریلیز کی جائے گی۔ فلم ڈرامائی ہونے کے ساتھ ساتھ پراسرار بھی ہے جس میں وقت کو خاندانوں پر اثرانداز ہونے والے ایک اہم عنصر کے طورپر دکھایا گیا ہے۔ فلم ہمیں یا دہانی کرواتی ہے کہ کیسے چند لوگوںکا انفرادی عمل پورے خاندان پر اثرانداز ہوتا ہے۔ فلم میںمختلف موضوعات کی عکس بندی کی گئی ہے جیسے کہ والدین اوربچوں کے تعلقات‘جس میں بتایا گیا ہے کہ بچے خواہ کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوجائیں والدین کیلئے بچے ہی رہتے ہیں۔ والدین کے ساتھ ساتھ ایک اوررشتے کو بھی اس فلم کا اہم موضوع بنایا گیا ہے وہ ہے بہن بھائی کا رشتہ ‘یہ فلم انسانی جذبات کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔