نادرا عملے کا متعصبانہ رویہ برداشت نہیںکریں گے: ڈاکٹر صالح ظہور
کراچی(اسٹاف رپورٹر) نسلی امتیازات اور لسانی منافرت کی بنیاد پر ہراساں کیا جانا بڑی ناانصافی ہے۔ نادرا کی جانب سے عملے کے متعصبانہ رویئے کے باعث عوام شدید مشکلات و مصائب سے دوچار تھے۔ چیئرمین نادرا کے شکر گذار ہیں کہ جن کے حالیہ اقدامات نے متاثرین کو کچھ ریلیف دیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ شکایات کے فوری ازالے کی موثر پالیسی مرتب کی جائے۔ ان تاثرات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال کے قائد ڈاکٹر صالح ظہور نے کی مرکزی کونسل کے اجلاس کے بعد متاثرین نادرا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رشوت و بدعنوانی کی جدوجہد ہوتی تو نظر آرہی ہے لیکن عملی طورپر اس کے نتائج معاشرے میں نہیں مل رہے۔ نادرا افسران صرف رشوت بٹورنے کے لئے ہرناجائز کام کرنے کوتیار ہیں جبکہ حقدار رل رہے ہیں۔