جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں شاہ لطیف پولیس سرفہرست
کراچی(کرائم رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروایئوں کا ریکارڈ قائم کر کے بہترین کمیونٹی پولسنگ کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ ضلع ملیر کے دیگر تمام تھانوں سے سب سے زیادہ ملزمان کو گرفتار کرنے کا اعزاز بھی شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع ملیر عدیل احمد چانڈیو کے ٹاسک اور ہدایات پر سب ڈویژن پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) ملیر سٹی چوہدری ارشاد کی نگرانی میں ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن عبد الغفار شاہ نے چارج سنبھالنے کے 2ماہ کے دوران ہیڈ محرر داؤد خاصخیلی و پولیس پارٹی کے ہمراہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں اب تک ہونے والی کرمنلز و جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کی جانے والی کاروایئوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ مذکورہ مدت کے دوران 117ملزمان کو گرفتار کیا گی۔