ناموس رسالتؐ کی حفاظت ہمارے ایمان کاحصہ ہے:شاہ عبدالحق
کر اچی(نیوز رپورٹر ) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ نبی کریم کی ناموس کی حفا ظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس پر کوئی مصالحت نہیں ہو سکتی ۔ مسلمان کو اپنے نبی کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں، تاریخ گواہ ہے ہر دور میں شاتمین رسول اور گستاخان نبوت کو موت کی سز ادی گئی،جب قانون وانصاف کے تقاضے پورے نہ ہوں تو مردِمومن غازی عبدالقیوم جیسے نوجوان پید ا ہوتے ہیں جو توہین رسالت کے مرتکبوں کوکیفر کر دار تک پہنچاتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہا ر انہوں نے دفتر جما عت اہلسنّت میں غازی عبد القیوم کی یاد میں منعقدہ مذاکرے سے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے غازی عبدالقیوم شہید، علم الدین شہید،عا مر چیمہ شہید اور ممتاز قادری جیسے سرفروش ہر دور میں رہے ہیں اور قیامت تک رہیں گے۔ مذاکرے میں 1934ء میںتحفظ ناموس رسالت کی خاطر شہید ہونے والے غازی عبدالقیوم اور انکے جنازے کے جلوس میں ظالم انگریزوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 160افرادکو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر سید عبد الوہاب قادری، مفتی ناصرخان ترابی، مولانا شوکت سیالوی،قاری سعید قاسمی ودیگرکی زیر قیادت میوہ شاہ قبر ستان میں غا زی عبد القیوم شہید کے مزار پرحاضری دی اور فا تحہ خوا نی بھی کی۔