زیر زمین ٹینک میں گیس بھرنے سے دھماکہ‘ 2 بھائی زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) اورنگی ٹائون کے علاقے بنگلہ بازار میں دکان میں زیر زمین ٹینک میں گیس بھر جانے سے ہونے والے دھماکے سے دو بھائی زخمی ہو گئے۔ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا دونوں زخمی بھائیوں 32 سالہ خرم اور 28 سالہ شرجیل کو عباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔