عام انتخابات میں مذہبی جماعتوں کی کامیابی کے امکانات روشن ہے ، سینیٹر ساجد میر
کراچی(نیوز رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ مذہبی جماعتوں کی کامیابی کے امکانات جتنے 2018 کے الیکشن میں نظر آرہے ہیں ماضی میں کبھی نہیں تھے ، بڑی سیاسی جماعتوں کی جلسیاں الیکشن نتائج کی طرف اشارہ کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بد ترین بے اصولیوں نے بعض سیاسی جماعتوں کی رہی سہی ساکھ بھی تباہ کر ڈالی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ائیر پورٹ پر اپنے استقبال کے لئے آئے ہوئے صوبائی رہنمائوں و ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مفتی یوسف قصوری ، مولانا ابراہیم طارق ، سید عامر نجیب ، محمد اشرف قریشی ، مولانا افضل سردار ، قاری خلیل الرحمن جاوید ، مولانا عبد الوھاب سیٹھار ، مولانا محب اللہ ، مولانا رحمت اللہ کاکڑ ، ایم مزمل صدیقی ، مفتی رفیق سلفی ، مولانا یوسف کاظم اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔