ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کرکٹ کم اور ڈیو فیکٹرکو زیادہ اہمیت حاصل ہو گی
بنگلہ دیش میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کرکٹ کم اور شبنم شبنم زیادہ کھیلی جائے گی۔ دوسرے وقت بیٹنگ والی ٹیم 90 فیصد جیت سے ہمکنار ہو گی۔ ٹورنامنٹ میں آدھے میچ سہ پہر 2 بجکر 30 منٹ پر کھیلے جائیں گے اور آدھے میچ 6 بجکر 30 منٹ پر کھیلے جائیں گے۔ سہ پہر کے میچوں میں ٹاس زیادہ اثرانداز نہیں ہو گا۔ شام کوڈیو فیکٹر زیادہ ہو گا اور دوسرے وقت باولر کو گیلے گیند سے باولنگ کرنا ہو گی اور بال نہ سوئنگ ہو گا اور نہ ہی ٹرن ہو گا۔ ساوتھ افریقہ کیخلاف میچ کو لیں، ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور 71 رنز پر ٹیم آوٹ ہو گئی کیونکہ پہلے وقت باولنگ اچھی ہو جاتی ہے، دوسرے وقت باولرز شبنم کی وجہ سے بے بس ہوتے ہیں۔ ڈیو فیکٹر سے نمٹنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ گیلے گیند سے نیٹ پریکٹس کی جائے تاکہ باولروں کو پتہ چلے کہ کس لینتھ پر گیلے گیند کو رکھنا ہے۔