ڈرائیور کی طویل ترین ڈرفٹنگ نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج
ابوظہبی (نیٹ نیوز) لبنان کے ایک ڈرائیور نے ابوظہبی کے ریس ٹریک پر ڈرفٹنگ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ابڈو فیفہالی نے یاس مرینہ کے گراں پری ٹریک پر 14 اعشاریہ 28 منٹ تک شیورلیٹ گاڑی سے ڈرفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ فیفہالی نے اپنی شیورلیٹ کیمارو کیساتھ ڈرفٹ کرتے ہوئے 43 راﺅنڈ مکمل کئے اور نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا۔