سینئر اخبار فروش یٰسین انبالوی انتقال کر گئے
لاہور (پ ر) سینئر اخبار فروش یٰسین انبالوی وفات پا گئے ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیر و اقارب، اخبار فروش یونین لاہور کے عہدیداران مارکیٹ کے ایجنٹ حضرات، اخبار فروشوں کی کثیر تعداد اور سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کیں۔ اخبار فروش یونین لاہور کے صدر چوہدری نذیر احمد نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم محنتی اور اچھے انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔