دہلی کانفرنس ملعون رشدی کی شرکت سے ناکام، سلمان تاثیر کے صاحبزادے آتش تاثیر خصوصی طور پر شریک ہوئے
لاہور (خصوصی رپورٹ) دہلی میں ایک بھارتی جریدے کی کانفرنس میں ملعون رشدی کی شرکت سے دہلی کانفرنس ناکام ہو گئی۔ اس کانفرنس میں ملعون رشدی کی شرکت کے باعث عمران خان، پرناب مکھرجی اور عمر عبداللہ سمیت کئی اہم مدعوئین شریک نہیں ہوئے تاہم سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کی بھارتی سکھ اہلیہ سے صاحبزادے آتش تاثیر نے بطور خاص شرکت کی اور کانفرنس کے دوران ملعون رشدی نے مقتول گورنر کی تعریف کی اور ان کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔ مزید برآں گستاخ رسول نے بھارتی سیاستدانوں اور علماءپر شدید تنقید کی۔