راولپنڈی (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مکمل وی آئی پی پروٹوکول کےساتھ دبئی چلی گئیں۔ ہفتہ کے روز راولپنڈی میں جس وقت بینظیر قتل کیس کی سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کو26 مارچ کو طلب کیا گیا اسی وقت انکی اہلیہ کو سول کپڑوں میں بھرپور پروٹوکول، وی وی آئی پی سکیورٹی اور بورڈنگ کرائے بغیر پی کے 211 پر روانہ کیا گیا۔ بلند و بانگ حکومتی دعوﺅں کے برعکس بے بسی سامنے آ گئی جب انکی اہلیہ کو نامعلوم سکیورٹی اداروں کی طرف سے غیر معمولی وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا۔ ایئرپورٹ پر انہیں سول کپڑوں میں ملبوس درجنوں افراد کی طرف سے سکیورٹی پروٹوکول دیا گیا۔ وی آئی پی لاﺅنج کے ذریعے بورڈنگ پاس کے بغیر انہیں جہاز تک پہنچایا گیا جہاں دبئی میں پہلے سے موجود سابق صدر پرویز مشرف کےساتھ لندن روانہ ہو جائینگی۔
صہبا مشرف
صہبا مشرف