
تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر کے ساتھ ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافے کا رجحان برقرار ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے اضافہ ہوا ہے،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 47 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 1243 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 26 ہزار 243 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1840 ڈالر پر مستحکم رہی۔