لاہور:دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ارکان آج ہوٹل آئیسولیشن کیلئےرپورٹ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق رپورٹ کرنے والوں میں پاکستان میں موجود اسکواڈ کے ارکان شامل ہیں ۔سپورٹ اسٹاف کے 9ارکان اور3کرکٹرز رپورٹ کریں گے ۔
مصباح الحق ، یونس خان وقار یونس کلف ڈیکن ارکان میں شامل ہیں ۔ عبدالمجید ، شاہد اسلم ، ابراہیم بادیس ،ڈاکٹر ریاض احمد اور یاسر ملک بھی شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ کرکٹرز حارث سہیل ، سعود شکیل اور عبداللہ شفیق بھی رپورٹ کریں گے۔
اسکواڈ کے ارکان 25 جون کی صبح خصوصی طیارے سے ابوظبی روانہ ہوں گے اور ابوظبی سے 24 ارکان خصوصی طیارے پر سوار ہوں گے ۔ پاکستان ٹیم 25 جون کو ہی برمنگھم پہنچے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اسکواڈ ڈربی میں تین روز کی روم آئسولیشن مکمل کرے گا پھر ٹریننگ کا آغاز ہو گا۔ پاکستان اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف پہنچے گا جہاں پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کھیلا جائیگا۔دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان ٹیم نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز جانا ہے۔