1 جولائی سے گاڑیوں کی خریدو فروخت کیلئے بائیو میٹرک لازمی قرار
رحیم یارخان ( کرائم رپورٹر)یکم جولائی سے کار، موٹرسائیکل، ٹریکٹر کی منتقلی بائیومیٹرک کے تحت ہوگی۔ رعایت کی مدت 30جون کو ختم ، تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے کار، موٹرسائیکل، ٹریکٹر کی خرید وفروخت پر یکم جولائی سے بائیومیٹرک سسٹم رائج ہوجائے گا، گاڑیوں کی منتقلی کے لئے خریدار اور فروخت کنندہ دونوں کے انگوٹھے لگانا قانون ہوجائے گا، اس سلسلہ میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مالکان اپنی گاڑیوں کی منتقلی پرانے نظام کے تحت30جون تک مکمل کروالیں۔ جبکہ حکومت کی جانب سے 30جون تک ٹوکن ٹیکس کاجرمانہ بھی معاف کرنے کااعلان کررکھا ہے۔ ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی کے مالکان کو بھی رعایتی مدت30جون تک جرمانے سے بچنے کے لئے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنالینا چاہیے بعد ازاں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پر جرمانہ وصول کیا جائے گا۔