ہماری سرزمین عظیم تہدبیوں کی آماجگاہ ‘ تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے: شفقت محمود
لاہور(سپیشل رپورٹر) الحمراء آرٹ میوزیم اپنی اعلی خدمات سرانجام دے رہا ہے،عائشہ شاہ نواز کی محنت پر وہ بھرپور مبارکباد کی مستحق ہیں،ہماری سرزمین عظیم تہدبیوں کی آماجگاہ ہے،ہمیں اپنے ورثے کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے الحمراء آرٹ میوزیم میں‘ نامور آرٹسٹ عائشہ شاہ نواز کے بنائے ہوئے مجسمہ کی نمائش کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے اپنی زبان و ادب اور تہذیب و ثقافت کی ترویج وترقی کیلئے ٹھوص اقدامات کئے ہیں، یہ نمائش ہماری نوجوان نسل کو اپنی ماضی کے اطوار سے آگاہ کرئے گی۔معروف آرٹسٹ عائشہ شاہ نواز نے کہاکہ اپنے کام میں آثارقدیمہ کے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے،پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی پہچان ملے گی۔ بعد ازاں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے وفاقی وزیر اطلاعات شفقت محمود کو الحمراء آرٹ میوزیم میں آویزاں فن پارے دیکھائے،انھوں نے بتایا کہ الحمراء آرٹ میوزیم میں 118آرٹسٹوں کے 326فن پارے رکھے ہوئے ہیں،ان آرٹسٹوں میں عبدالرحمن چغتائی،استاد اللہ بخش،صادقین،شاکر علی،ایس صفدر،حنیف رامے،کولن ڈیوڈ،اسلم کمال،اینا مولیکا و دیگر شامل ہیں۔الحمراء بورڈ آف گورنز کے ممبر آصف ثنائ،ڈپٹی ڈائریکٹر الحمراء کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخار ی و دیگر بھی موجود تھے۔