وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ ترکی کے دوران ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔ترکی میں شاہ محمود قریشی اور جواد ظریف کی ملاقات انتطالیا ڈپلومیسی فورم اجلاس کے دوران ہوئی۔پاک ایران وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے دوران گفتگو کہا کہ مختلف شعبوں میں ایران اور پاکستان کے تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پر مارکیٹس اور اضافی سرحدی گزر گاہیں کھولنے سے عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024