بلوچستان کا اگلے مالی سال کا چار سو پینسٹھ ارب باون کروڑ اسی لاکھ روپے مالیت کا بجٹ آج بلوچستان اسمبلی کوئٹہ میں پیش کر دیا گیا۔صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے بجٹ پیش کیا ۔
تفصیلات کے مطابق غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے تین سو نو ارب جبکہ ترقیاتی اخراجات کے لئے ایک سو چھپن ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔بجٹ میں ستاسی ارب روپے کا خسارہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
بلوچستان کے وزیرخزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے ساڑھے تریسٹھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کے غریب عوام کو صحت عامہ کی جدید سہولتوں کی فراہمی کے لئے اڑتیس ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38