لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سمیت افریقہ، سنٹرل افریقہ، کانگو، اتھوپیا، ناردرن انڈیا، چائنہ میں بروز اتوار سورج گرہن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، گلگت، مظفر آباد، اور گوادر میں جزوی جبکہ سکھر میں مکمل سورج گرہن ہوگا جس میں چاند زمین اور سورج کے درمیان آنے سے سکھر میں فنگر رنگ نما نظر آئے گا۔ سورج گرہن کا آغاز صبح 8 بجکر 46 منٹ پر ہوگا جبکہ اس کا اختتام 2 بجکر 34 منٹ پر ہوگا۔ پاکستان میں لاہور میں سورج گرہن کا آغاز 9 بجکر 48 منٹ پر ہوگا 11 بجر 26 منٹ پر مکمل جبکہ ایک بجکر 10 منٹ پر اس کا اختتام ہو جائے گا۔ اسی طرح کراچی میں 9 بجکر 26 منٹ پر شروع ہوگا اور 10 بجر 59 منٹ پر مکمل جبکہ 12 بجکر 46 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ اسلام آباد میں سورج گرہن کا آغاز 9 بجکر پچاس منٹ پر ہوگا جبکہ اس کا اختتام 1 بجکر 6 منٹ پر ہوگا۔ اسی طرح پشاور میں 9 بجکر 48 منٹ پر شروع ہوگا اور اس کا خاتمہ ایک بجکر دو منٹ پر ہوگا۔ کوئٹہ میں 9 بجکر 35 منٹ پر شروع اور 12 بجکر 49 منٹ پر اختتام ہوگا۔ گوادر میں سورج گرہن کا آغاز 9 بجکر بیس منٹ پر جبکہ اختتام 12 بجکر 32 منٹ پر ہوگا۔ موسمیات کے مطابق پاکستان میں 98.78 فیصد سورج گرہن سکھر میں، لاہور میں 91.19 فیصد، کراچی میں 91.53 فیصد، اسلام آباد میں 81.99 فیصد، پشاور میں 79.44 فیصد، کوئٹہ میں 87.93 فیصد سورج گرہن ہوگا۔
رواں سال کا سورج گرہن کل 21 جون کو صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے کے درمیان پاکستان میں بھر میں دیکھا جا سکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت شام کا سماں ہو جائے گا اور اس بار سورج گرہن 26 دسمبر 2019 کے مقابلے زیادہ گہرا ہو گا۔
محکمہ موسیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن بلوچستان کے ساحلی علاقوں، شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب میں دیکھا جا سکے گا۔کراچی میں سورج گرہن کی شروعات کل صبح 9 بج کر 29 منٹ سے ہوگی جب کہ سورج گرہن کا کراچی میں اختتام دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر ہو گا۔لاہور میں سورج گرہن کی ابتداء صبح 9 بج کر 8 منٹ پر ہوگی جب کہ 11 بج کر 2 منٹ پر سورج کو سب سے زیادہ گرہن لگے گا، لاہور میں سورج گرہن کا اختتام دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر ہوگا۔علاوہ ازیں اسلام آباد میں سورج گرہن 11 بج کر 25 منٹ پر ہوگا۔