برازیل، خوراک پلانٹ سے منسلک متاثرین میں اضافے کے بعد گوشت پیک کرنے والوں کےلئے نئی ہدایات جاری
برازیل میں خوراک پلانٹس سے منسلک کورونا وائرس متاثرین میں اضافے کے بعد حکومت نے گوشت پیک کرنے والوں کےلئے نئی ہدایات جاری کیں ہیں جن میں کارکنوں کو کام کی جگہ پر کم سے کم ایک میٹر کے فاصلے پر رہنا بھی شامل ہے تاہم برازیل میں لیبر پراسیکیوٹرز نے ان اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے حکومت پر تنقید کی۔لیبر پراسیکیوٹر کے دفتر سے مشاورت کے بعد جاری کی گئی ہدایات کے مطابق وزارت زراعت کے نئے قواعد کے تحت ٹیسٹنگ کی ضرورت نہیں ہے۔پراسیکیوٹر دفتر کے نمائندے کے مطابق ان ہدایات میں دفتر کے ذریعہ کی جانے والی اہم سفارشات کو نظرانداز کیا گیا ہے جن میں پلانٹ کے مشترکہ علاقوں میں مزدوروں کے درمیان کم سے کم 1.5 میٹر کا فاصلہ رکھنے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ شامل ہے۔