دنیا بھر میں کورونا کے وارجاری ، کورونا سے دنیا بھرمیں 4 لاکھ 62 ہزار سےزائد افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے مریضوں کی تعداد 87 لاکھ سےتجاوز کر گئی ۔
دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مہلک وائرس سے دنیا بھرمیں اموات کی تعداد 4لاکھ 62 ہزارسے زائد ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد87 لاکھ 57ہزارسے تجاوز کرگئی۔ امریکا میں ایک روز میں 714سے زائدافراد ہلاک ہوگئے۔اموات کی مجموعی تعدادایک لاکھ 21ہزارسے تجاوز کرگئی۔امریکا میں مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 96 ہزارسے زائد ہے۔ برازیل میں ایک ہی روز میں 1ہزار 221 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد49 ہزارسے زائد ہوگئی ہے ۔ جبکہ مریضوں کی تعداد1لاکھ سے زائد ہے۔روس میں 7ہزار841 افراد ہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد5لاکھ 69ہزارسے زائد ہے۔
اٹلی میں کوروناسے 34ہزارسےزائد افرادہلاک جبکہ مریضوں کی تعداد2لاکھ38ہزار سے تجاوز کرگئی۔اسپین میں 28ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔سپین میں کوروناسے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 92ہزارسے زائد ہے۔فرانس میں کورونا سے 29 ہزارسے زائد اموات اور مریضوں کی تعداد1لاکھ59ہزارسے زائد ہے۔برطانیہ میں کوروناسے 42ہزارسے زائد افرادہلاک اور 301,815 سےزائدافرادمتاثرہیں۔ بھارت میں کوروناسے حالات مزید خراب ہوگئے ، بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں نئے مریضوں کی تعداد14ہزارسے زائد جبکہ 366سے زائد افراد جان سے گئے۔بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد3لاکھ 95ہزارسے زائد ہے۔
ایران میں 9ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے، ایران میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 200,262 ہوچکی ہے۔ سعودی عرب میں 1184افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 50ہزارسے تجاوز کرگئی۔ ترکی میں 4 ہزارسے زائدافراد موت کے منہ میں چلے گئے۔وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ 85ہزارسے تجاوز کرگئی۔ دنیا بھر میں کورونا سے 45 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024