مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس شخص نے ملک میں عوام کی حاکمیت کی بات کی اورآئین و قانون کی حکمرانی کیلئے ڈٹ گیا، اس پر انصاف کے دروازے بند کردیئے گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ یاد رہے، ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں۔ میں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاوں گی، لڑوں گی اور آخری حد تک جاوں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے حقیقی نمائندے نواز شریف کو انشااللہ انصاف دلوا کر رہوں گی۔ جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دو، قید کرنا ہے تو کر دو، ان چیزوں سے تم ڈرتے ہو، میں نہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ بہت جلد عوام کے سامنے آجائے گا کہ نواز شریف کے ساتھ کیا کھیل کھیلا گیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024