حیدرآباد میں مسافرٹرین اور مال گاڑی میں تصادم، 3 افرادجاں بحق , متعدد زخمی

حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب مسافرٹرین اور مال گاڑی میں تصادم,حادثے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں.ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثےمیں 3 افرادجاں بحق،متعدد افراد زخمی،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیاجارہاہے. جناح ایکسپریس کراچی سےلاہورجارہی تھی،کراچی سےلاہور جانیوالی جناح ایکسپریس مال گاڑی سےٹکرائی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کے مطابق حادثے میں ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور ،گارڈ کےجاں بحق ہونےکی اطلاعات ہیں اور کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔