ایچ آئی وی جیسے مہلک مرض نے سندھ کے بعد پنجاب کے پانچ اضلاع میں بھی اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں مگراس طرف حکام کی توجہ نہ ہونے کے برابر ہے جسکی وجہ سے عوامی وسماجی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطا بق چنیوٹ، ساہیوال، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، جھنگ اور ننکانہ صاحب میں اب تک تقریبا تین ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اہل علاقہ اور سماجی شخصیاتنے حکومت سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ،پنجاب کے پانچ اضلاع میں ماہانہ ستر سے نوے لوگوں میں ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص ہورہی ہے، مگر اس کے باوجود کسی بھی ضلع میں اسکریننگ ٹیسٹ کیلئے کوئی کیمپ موجود نہیں ہے۔ اہل علاقہ اور سماجی شخصیات کو تشویش ہے کہ صوبائی، ضلعی اور علاقائی محکموں کی جانب سے بھی اس موذی وائرس پھیلنے کے عوامل جاننے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024