نواز شریف سے ملاقات منسوخی،متعد د مسلم لیگی رہنما ائرپورٹ سے واپس
اسلام آباد ( محمد نواز رضا) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے سرکاری طور پر کوٹ لکھپت جیل میں جمعرات کو ہونے والی ملاقات منسوخ ہونے کے بعد متعدد پاکستان مسلم لیگی ارکان قومی اسمبلی اسلام آباد واپس آگئے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پربدھ کی شام پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین کو جیل حکام نے باضابطہ طور آگاہ کر دیا گیا کہ صرف شریف فیملی کی ملاقات ہو گی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف لاہور کے روانہ ہو گئے تاہم رانا تنویر حسین اسلام آباد واپس آگئے مسلم لیگی رہنمائوں نے آج میاں نواز شریف سے آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈہ پر مشاورت کرنا تھی اب میاں شہباز شریف میاں نواز شریف کو مولانا فضل الرحمنٰ اور بلاول بھٹو زرراری سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں اعتماد میں لیں گے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 24اور 25جون کو آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) آل پرٹیز کانفرنس کے ایجنڈا میں سویلین کی بالادستی ،آئین کی حکمرانی اور ووٹ کو عزت دو کے نواز شریف کے بیانیہ کو شامل کرائے گی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جمعیت علما اسلام (ف) کے ’’لاک ڈائون‘‘ کی حمایت کی ہے تاہم اس کے لئے مناسب وقت کے انتخاب کی بات کی ہے تاحال پیپلز پارٹی حکومت گرانے کی تحریک میں حصہ لینے کے بار میں تذبذب کا شکار ہے ۔