وزیراعظم دورہ امریکہ میں پاکستانی سفیر کے گھر قیام کرینگے: نعیم الحق
اسلام آباد (وائس آف ایشیا) وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران کسی عالیشان ہوٹل کی بجائے پاکستانی سفیر کے گھر میں قیام کریں گے، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان ممکنہ طور پر اگلے ماہ جولائی میں امریکا کا دورہ کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوگی، دورے کے دوران وزیراعظم کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔