ڈالر اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے اضافہ سے 157 روپے کا ہو گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ ایک روز کے وقفے کے بعد پھر شروع ہو گیا ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر سولہ پیسے مہنگا ہو کر دوبارہ 156 روپے 96 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں یورو بھی 41 پیسے مہنگا ہو کر 175 روپے 79 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 78 پیسے مہنگا ہو کر 197 روپے 34 پیسے کا ہو گیا چینی یوآن کی قیمت بھی دس پیسے کے اضافے سے 22 روپے 73 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری اوقات کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافے سے 157 روپے ہو گئی برطانوی پاونڈ 50 روپے سستا ہو کر 197 روپے 50 پیسے کا ہو گیا تاہم یورو کی قیمت 177 روپے برقرار رہی۔