عراق کی ترقی اور سلامتی میں تعاون پاکستان کیلئے اعزاز ہو گا:آرمی چیف
راولپنڈی (آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ ترقی اور سلامتی سے متعلقہ شعبوں میں عراق کو کسی بھی معاونت کی فراہمی پاکستان کے لئے باعث اعزاز ہوگی۔پاکستان عراق کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کو عراق کے قائم مقام سیکرٹری دفاع (ایڈمنسٹریشن) اور عراقی وزارت دفاع کے چیف آف لاجسٹک سٹاف لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) پائلٹ محمد سلیم العراجی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کو صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔