حکومتی ممبر قومی اسمبلی دلائل کی بجائے غنڈہ گردی پر اتر آئے،طارق محمود سیٹھی
بیول(نامہ نگار) حکومتی ممبر قومی اسمبلی دلائل کی بجائے غنڈہ گردی پر اتر آئے اپوزیشن کے وجود کوتسلیم نہ کرنے سے جمہوریت کیسے چلے گی حکومت کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ خود نہیں بلکہ کوئی اور انہیں چلا رہا ہے بجٹ میں عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا اورحکومت کو اتنی جرات نہیں کہ وہ اپوزیشن کی تنقید کا سامنا کر سکے وزراء ایسی زبان استعمال کر رہے ہیں جو کسی معزز پارلیمانی ممبر کو زیب نہیں دیتی ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ گوجرخان کے صدر طارق محمود سیٹھی نے اپنے بیان میں کیا۔