قومی کرکٹ ٹیم کی اوور ہالنگ
مکرمی تسلیم:۔ میں 1969ء سے بطور کرکٹر آرگنائز سلیکٹر کوچ کونسل اور ایگزیکٹو ممبر لاہور ریجن کمینٹٹر ویڈیو اور مختلف ٹی وی چینلز پر تجزیہ نگار ہوں۔ میں نے سرفراز احمد کو بطور کپتان وکٹ کیپر بلے باز کمزور ترین کہا پھر سرفراز، شعیب ملک محمد حفیظ امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، فخر زماں، شاداب خاں، یاسر شاہ کے ہوتے قومی ٹیم کے ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی کو خارج از امکان قرار دیا، انضمام الحق، مکی آرتھر، سرفراز احمد سمیت امپورٹڈ کوچز کے ہوتے مستحق کھلاڑیوں کو موقع ملنے کو ناممکن قرار دیا۔ کیا عابد علی، عثمان صلاح الدین وکٹ کیپر رضوان احمد، حارث سہیل محمد نواز، عمر خاں، محمد اصغیر کو ضائع نہیں کیا جا رہا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی پے درپے شکستوں کے بعد اب سارے ملک کی کلبوں، ڈسٹرکٹ، ریجنل اور پاکسان کرکٹ بورڈ کی سکرئونی لازمی نہیں ہے ہمارے ملک کے وزیراعظم عمران خان جو ورلڈ کلاس کرکٹر رہ چکے ہیں کیا ان کا فرض نہیں بنتا کہ کرکٹ کی نچلی سطح سے بورڈ تک اوور ہالنگ کریں۔(طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر دھرمپورہ لاہور)