نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر الملک نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ہماری سیاسی تاریخ کا اہم ترین موڑ ثابت ہوں گے ۔گورنر سندھ محمد زبیر کی نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر الملک سے گورنر ہاؤس میں ملاقات ،نگراں وزیر اعلی سندھ فضل الرحمان بھی ملاقات میں موجود تھے ۔ملاقات کے دوران 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کو صاف شفاف اور منصفانہ بنانے کے اقدامات،صوبہ میں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لئے یکساں مواقعوں کی فراہمی،پولنگ والے دن امن و امان کو یقینی بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ انتخابات ہماری سیاسی تاریخ کا اہم ترین موڑ ثابت ہوں گے .گورنر سندھ نے کہا کہ یہ انتخابات ہماری مزید معاشی ترقی و خوشحالی کی سمت متعین کریں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024