سندھ ہائیکورٹ : سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر بھی نااہلی تلوار , دہری شہریت اور اقامہ عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

Jun 20, 2018 | 19:18

ویب ڈیسک

  سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی دہری شہریت اور اقامہ عدالت میں چیلنج کر دیا گیا . عدالت نے الیکشن کمیشن، مراد علی شاہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے  ، عدالت کا فریقین کو 25 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم .  درخواست گزار   جلال محمود شاہ   کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کینڈین شہریت چھپائی، مراد علی شاہ نے یو اے ای کا اقامہ بھی چھپایا،  مراد علی شاہ نے الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولا اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے، مراد علی شاہ کو نااہل قرار دیا جائے. درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمدعلی مظہر پر مشتمل دورکنی بینچ نے کی.

مزیدخبریں