انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فوج تعینات کی جائے گی۔ چناؤ کے عمل کو فوج کی نگرانی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھجوا دی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کیلئے ساڑھے تین لاکھ فوجی اہلکار درکار ہیں، انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج تعینات ہوگی جبکہ ملک بھر میں ایک لاکھ پچاسی ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 21 ہزارامیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انتخاب لڑنے والے اُمیدواروں کے کتنے اثاثے ہیں، حلف نامے میں کیا لکھا، تفصیلات عام کر دی جائیں گی جو امیدواروں کی معلومات انٹرنیٹ پرووٹرز کو میسر ہوں گی۔ الیکشن کمیشن کے اپیلٹ ٹربیونلز نے ملک بھر میں کام شروع کر دیا ہے، جن امیدواران کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئیے گئے ہیں ان کی تفصیلات عام کر دی جائیں گی جو انٹر نیٹ پروموٹرز کو میسر ہوں گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38