سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری حلقہ این اے 213 نوابشاہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے جس کے لیے انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ آصف زرداری کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں جو اثاثے ظاہر کیے ہیں ان میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی، بلٹ پروف گاڑیاں، اسلحہ اور گھوڑے بھی شامل ہیں۔کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کے مطابق آصف زرداری 6 بلٹ پروف لگژری گاڑیوں اور ہزاروں ایکڑ اراضی کے مالک ہیں، آصف زرداری پاکستان میں ایک درجن سے زائد پراپرٹیز کے مالک ہیں جب کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 5 پراپرٹیز میں حصہ دار بھی ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی کے شہر الصفا میں ایک پراپرٹی سمیت کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ایک پلاٹ بھی ان کی ملکیت میں ہے۔
اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے برادرانہ ...
Apr 15, 2024 | 14:30