پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے این اے 53 سے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے ایپلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کردی۔ عمران خان نے این اے 53 سے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ عمران خان نے دائر کردہ اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ ریٹرنگ افسر نے خلاف قانون کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ ایپیلٹ ٹربیونل ریٹرنگ افسر کی جانب سے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔ حلقہ این اے 53 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ آئین سے متصادم ہے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024