معیاری اشیاء خوردونوش کی عوام تک فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے
دوکوٹہ (نامہ نگار) انچارج فوڈ اتھارٹی وہاڑی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوکوٹہ میں سویٹس شاپ اور ان کے گوادموں کی اچانک چیکنگ کی مجموعی طور پر صورت حال کو بہتر پایا متعدد کو وارننگ دی۔ اس موقع پر انچارج نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اشیاء خورد و نوش کی فروخت سے بیماریاں عام ہو رہی ہیں۔ ہماری ٹیم کی یہ کوشش ہے کہ غیر معیاری اشیاء خورد و نوش کی فروخت ختم کروائی جائے اس سلسلہ میں ہم ہر جگہ بلا تفریق کاروائیاں کر رہے ہیں اور اس کے مثبت نتائج بھی مل رہے ہیں۔