محکمہ صحت میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ‘کوائف طلب
خانیوال (خبرنگار) حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع کے محکمہ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں صوبہ بھر کے 36 اضلاع کی محکمہ صحت انتظامیہ سے مکمل تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔