میپکو انتظامیہ نے صنعتی کمرشل اور زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی عدم فراہمی کا نوٹس لے لیا
ملتان (نامہ نگار خصوصی) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی انتظامیہ نے نئے صنعتی کمرشل اور زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں کی عدم فراہمی کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ انتظامیہ نے کنکشن فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ اپریل 2018ء تک کا میٹریل جاری ہونے کے باوجود سب ڈویژنل افسر، لائن سپرنٹنڈنٹس نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے میٹریل سٹور سے نہیں لیا ہے جبکہ صارفین، درخواست گزار دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ انتظامیہ نے ایسے تمام کنکشن 30 جون 2018ء تک فراہم کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تحریری وضاحت بھی طلب کر لی ہے۔