جہانیاں کے قریب ماڈل گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی‘ ٹرینوں کی آمد و رفت معطل
جہانیاں(نامہ نگار) کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی کی ایک بوگی جہانیاں کے قریب ڈی ریل ہو گئی جس سے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی تاہم نقصان سے بچت رہی اسی دوران کوئٹہ سے لاہور جانے جانے والی23اپ اکبربگٹی ایکسپریس پہنچ گئی جسے جہانیاں ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی 9اپ علامہ اقبال ایکسپریس کو قطب پور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔کراچی سے ہی آنے والی بزنس ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو جہانیاں کے بجائے ملتان کے راستے گزارا گیا بعد ازاں متاثرہ بوگی علیحدہ کرکے مال گاڑی لاہور کی جانب روانہ کر دی گئی اور ریلوے انتظامیہ کی جانب سے مرمت کے بعد ٹریک کلیئر کر دیا گیا تاہم اس دوران اکبر بگٹی ایکسپریس جہانیاں اور علامہ اقبال ایکسپریس قطب پور اسٹیشنوں پر تین گھنٹے کھڑی رہیں اس طرح دونوں ٹرینیں تین گھنٹوں کی تاخیر کے بعد روانہ کی گئیں۔