الیکشن لڑنے کا مقصد متوسط طبقے کی آواز بلند کرنا ہے: سلیم اقبال قاضی
میلسی(نامہ نگار)آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی236 میاں محمد سلیم اقبال قاضی نے دوران الیکشن مہم پٹھان گروپ کے رہنماء چیئرمین یونین کونسل جلہ جیم جہانگیر احمد خان یوسفزئی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کے بعد صـحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے الیکشن لڑنے کا مقصد متوسط طبقے کی آواز کو بلند کرنا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے برسر اقتدار آنے والے سابق سیاستدانوں نے میلسی کی پسماندہ صورتحال پر توجہ نہ دی جس کی وجہ سے یہاں پر بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے سرکاری تعلیمی اداروں کی صورتحال بھی ابتر ہے نوجوانوں کو تعلیم کے حصول کیلئے بیرون شہر جانا پڑتا ہے۔