پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کی کارکردگی اپنے صوبوں میں صفر ہے
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے امیدوارحلقہ این اے 179میاں امتیازاحمدنے کہاہے کہپنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کی کارکردگی اپنے صوبوں میں صفر ہے عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی، آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے منفی سیاست کابستر گول کردیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ائیرپورٹ روڈمحلہ فریدی میں مسلم لیگی رہنمائوں حاجی محمدایوب خان، حاجی محمددائودخان کی رہاش گاہ پران سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔میاں امتیازاحمدنے کہا کہ،دھرنوں اور لاک ڈائون کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا جبکہ خالی نعروں سے نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلائی اورملک کی خوشحالی کے سفر کو روکنے کی سازش کی شکست خوردہ ان عناصر کی سیاست جھوٹ، بے بنیاد الزامات اوردشنام طرازی کے گرد گھوم رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ انتخابات میں عوام ترقی مخالفین کا محاسبہ کریں گے، ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا پاکستان مسلم لیگ(ن) کا تاریخی کارنامہ ہے۔ اس موقع پرمحمدہاشم خان، عبدالخالق خان، لعل محمدخان، ظریف خان، عامرخان، جان محمدخان، ضلعی صدریوتھ ونگ چوہدری عمرمنیر، کونسلرمیونسپل کمیٹی میاںشاہداسلام، سردارعلی، سلیم انجم اورکارکنوںکی ایک کثیرتعدادموجودتھی۔