ن لیگ کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو الیکشن میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی: جاوید شاہ
شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت )امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 158وسابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ کا مخدوم رشید کا دورہ اس موقع پر مخدوم رشید کی بڑی برادریاں جن میں گجر فیملی ،آرائیں فیملی ،جٹ فیملی ،سندھوفیملی ،اور دیگر برادریوں کے کے سرکردہ شخصیات نے بھرپور استقبال کیا اور سید جاوید علی شاہ کی حمایت کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید جاوید علی شاہ نے کہا کہ ن لیگ کی مقبولیت سے مخالفین خائف ہیں ن لیگ کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو الیکشن میں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دی اور ملکی ترقی کے لیے کام کیا انشاء اللہ عوام کے تعاون اور اللہ کے کرم سے کامیاب ہوکر حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے ہم نے پہلے بھی پورے حلقہ میں بلاتفریق اور بے شمار ترقیاتی کام کرائے جس کی مثال نہیں ملتی خدمت کی انشاء اللہ خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔