ملتان ‘ جہانیاں میں سرچ آپریشن 5 افراد گرفتار
ملتان ‘ جہانیاں(خبر نگار خصوصی‘ نامہ نگار) آپریشن ردالفساد کے تحت پولیس اور حساس اداروں کی طرف سے تھانہ زکریا کی العطاء کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران 81 گھروں کی تلاشی اور 56 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی جبکہ 2 مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جہانیاں سے نامہ نگار کے مطابق پولیس تھانہ جہانیاں،لیڈیز پولیس،ایلیٹ فورس اور حساس اداروں نے جہانیاں کے نواحی گاؤں چک114دس آر اور غریب آباد میں سرچ آپریشن کیاسرچ آپریشن کے دوران 21گھروں کی تلاشی لی گئی اور37 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے۔قبضے سے 40لیٹر شراب اورپسٹل 30بور اور تین گولیاں برآمد۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔