بجلی کے بل کی اقساط پر پابندی لگادی گئی
ملتان(نامہ نگارخصوصی)بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کردی ہے ۔پابندی 30جون 2018ء تک برقرار رہے گی۔اقساط پر پابندی جون 2018میں کم ریکوری کیوجہ سے عائد کی گئی ہے ۔رمضان المبارک اور عید الفطر کے باعث صارفین کی جانب سے بلوں کی کم ادائیگی کا رحجان غالب آ نے کی وجہ سے اقساط پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔