کشمیر میں شجاعت بخاری کی شہادت کیخلاف لاہور پریس کلب میں مظاہر ہ
لاہور (صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے صحافی شجاعت بخاری کی شہادت کے خلاف لاہور پریس کلب اور سیفما کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ صدر پریس کلب اعظم چوہدری، سینیٹر پرویز رشید، سینئرصحافی امتیاز عالم، علامہ صدیق اظہر،عامر سہیل، احمد ولید، محمد لقمان، نوشاد احمد ، طفیل شریف، امتیاز قریشی، تنویر احمد ، سول سوسائٹی کے محمد تحسین ،عامر ریاض اور دیگر نے شرکت کی۔ اعظم چوہدری نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی مثال قائم کر دی۔ امتیاز عالم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سینئر صحافی شجاعت بخاری کی شہادت ریاستی دہشت گردی ہے ، پرویز رشید نے کہا بھارتی حکومت فی الفور شجاعت بخاری کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔