ڈاکو چور پارلیمنٹ نہیں، جیلوں میں جائیں گے: چوہدری سرور
لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف کے سنیٹر چود ھر ی محمد سرور نے کہا ہے کہ ن لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ڈاکو چور پارلیمنٹ نہیں جیلوں میں جائیں گے ملک میں شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن اور نادرا سمیت تمام اداروں کا غیر جانبدار ہونا لازم ہے ہم عام انتخابات میں تاخیر نہیں بروقت انعقاد چاہتے ہیں عمران خان پاکستانی عوام کے ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم منتخب ہوں گے ہماری سب سے بڑی طاقت تحریک انصاف کے کارکنان ہیں جن کو ہم ساتھ لیکر ہی چلیں گے چودھری محمد سرور نے کہا کہ ن لیگ اپنی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے اپنی سیاست موت مر رہی ہے اور اب آنیوالی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی اور دنیا کی کوئی طاقت عمران خان کا وزیراعظم بننے اور تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے سے نہیں روک سکتی۔