شہباز شریف کے ترقیاتی منصوبے شفافیت کی عمدہ مثال ہیں:بشارت رحمانی، ارشد رضا
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے یو سی چیئر مین بشارت رحمانی، وائس چیئرمین ارشد رضا نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف پر کرپشن کے الزام کے خلاف ثبوت ڈھونڈناقیمتی وقت کا ضیاع کرنا ہے ایسے انسان پر جس نے اپنی پوری زندگی عوام کی فلاح پر گزاری ہو اس کے خلاف ایسے الزامات توہین آمیز ہیں۔ میاں شہباز شریف نے پنجاب بھر میں شفاف منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی گئی۔ ہر منصوبہ میں عوام کی رقم بچا کر نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔