پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں:بیلم حسنین
لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنماء و امیدوار قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ہی ملک کو بحرانوںسے نکالیں گے اور پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کو چلتا کریں گے ۔پارٹی کے دیرینہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں، بینظیر بھٹو شہید اپنے کارکنوں کو اپنی طاقت سمجھتی تھیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے کارکنوں کو خاص اہمیت دیتے ہیں،ملک میں انتشار پھیلانے والی پارٹی اب خود بھی اندرونی انتشار کا شکار ہے تحریک انصاف نے گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دے کر قوم سے بہت ظلم کیا۔