مسلم لیگ ن نے کبھی برادری ازم کا نعرہ نہیں لگایا: مرزا جاوید
رائے ونڈ (نامہ نگار) امیدوار صوبائی اسمبلی 172مسلم لیگی رہنماء مرزا محمد جاوید نے کہا کہ میواتی برادری ہمارے بھائی ہیں ،سوشل میڈیا پر خواجہ سعد رفیق کے حوالے سے میواتی بھائیوں کیخلاف وائرل ہونے والا بیان ان کا نہیں ،بلکہ کسی سازش کا حصہ ہے ہماری جماعت مسلم لیگ ن نے کبھی برادری ازم کا نعرہ نہیں لگایا ،پارٹی کی ترجیح ہمیشہ میرٹ اور شرافت کی سیاست رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہوگی ۔