بروقت اور شفاف الیکشن کا انعقاد ملکی سالمیت و جمہوریت کیلئے ناگزیر ہے: رانا جمیل
رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ الیکشن کا بروقت اور شفاف انعقاد پاکستان کی بقاء اور جمہوریت کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے ،الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں ، امن کا قیام اور دہشت گردی کا خاتمہ پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے ،پی پی نے ہمیشہ فروغ جمہوریت کیلئے کام کیا ہے ،پیپلز پارٹی کے قائدین نے اقتدار کیلئے نہیں ،جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں۔